تفصیلات کے مطابق مقرئ شيخ عبد العزيز منصور عبد العزيز حفظہ اللہ مصر میں علم القراءات عشرہ صغری وکبری پڑھاتے ہیں اور سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک ، یوٹیوب اور ٹویئٹر پر قرآنی علوم سے متعلق ان کے بیسیوں لیکچرز ہیں۔ وہ مصر میں حکومت سے تسلیم شدہ لائسنس کے ساتھ تجوید وقراءات پڑھانے کے حوالے سے مشہور قرائے کرام میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے قراءات عشرہ صغری وکبری پڑھانے کی سند اور اجازت مصر کے تینوں کبار مشائخ (أحمد عبد العزيز بن عبد العزيز الزيّات ، عامر السيد عثمان ، إبراهيم بن على بن على شحاتة السمنودي ) رحمہم اللہ سے ایک ایک واسطے سے اپنے اساتذہ سے لے رکھی یں جن کے نام یہ ہیں :
- فضيلة الشيخ المقرئ مصباح بن إبراهيم بن محمد بن الشيخ الدسوقي
- الشيخ المقرئ حسنين بن إبراهيم بن محمد بن عفيفي بن جبريل القليوبي الأزهري
مصر میں مقرئ شيخ عبد العزيز منصور عبد العزيز حفظہ اللہ کے زیر نگرانی جو تعلیمی ادارہ تجوید وقراءات ایجوکیشن کی تعلیم کو عام کررہا ہے ، اس کا نام :
“مركز الإمام ابن الجزرى : للقرآن الكريم والتجويد والقراءات والأسانيد “
ہے۔
قارى مقرئ شيخ عبد العزيز منصور عبد العزيز حفظہ اللہ حالیہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور 27 نومبر 2019 بروز بدھ کو انہوں نے ’’ قرآن کالج : بنام “كلية القرآن الكريم والتربية الإسلامية” ‘‘ کا وزٹ کیا اور وہاں منعقد تقریب میں
’’مسائل التحريرات في علم القراءات‘‘ پر لیکچر دیا ۔
قرآن کالج میں منعقد اس تقریب کی صدارت قرآن کالج کے صدر قاری ابراہیم میر محمدی کررہے تھے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کے بابائے قراء قاری محمد یحیی رسولنگری اور جامعہ لاہور الاسلامیہ (مرکز البیت العتیق) کے ڈین ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی تھے۔