اهل قطر کے لیے خوشخبری : قاری صهیب احمد میر محمدی قطر میں مختلف فیملی موضوعات پر لیکچرز دینے کے لیے پہنچ چکے ہیں
تفصیلات کے مطابق فضیلۃ الشیخ قاری صھیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ قطر کے دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں وہ ہیپی فیملی سے بچوں کی پرورش تک کے موضوعات پر لیکچرز دینگے۔
آج شام دوحہ کے فنار میں 5 بجے سے 9 بج کر 30 منٹ تک ’’ A Happy Family (خوش کن خاندان) ‘‘کے موضوع پر لیکچر دینگے۔
کل عشاء کی نماز کے بعد اولڈ ائرپورٹ ایریا علاقے کی مسجد جامع امام ابو حنیفہ میں ’’ Obedience to Allah and His Messenger (اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت) ‘‘ کے عنوان پر گفتگو کرینگے۔
اس کے علاوہ مزید لیکچرز 21 دسمبر کو بروز ہفتے کے دن دوحہ کی اصمخ اسٹریٹ میں واقع مسجد امام بخاری میں ’’Diseases of the Heart (دل کی بیماریاں)‘‘ پر لیکچر دینگے۔
22 دسمبر کو دوحہ جدید کی جامع معاذ بن جبل میں مغرب کی نماز کے بعد ’’Worship of the Soul (عبادتِ روح)‘‘ پر لیکچر دینگے۔
23 دسمبر بروز پیر کو دخان کی جامع مسجد خطیہ میں ’’ I am Proud to be a Muslim (مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے)‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرینگے۔
قطر کے حالیہ دورے میں آخری لیکچر 24 دسمبر کو دوحہ کے فریج کلیب میں واقع جامع مسجد عائشہ میں عشاء کی نماز کے بعد ’’ How to Raise Your Children (بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے) ‘‘ کے ٹاپک پر لیکچر دینگے۔
خواتین کے لیے الگ بیٹھنے کے خصوصی انتظامات ہیں۔
https://www.gulf-times.com/story/651024/Islamic-lectures-in-Urdu https://menafn.com/1099445861/Qatar-Islamic-lectures-in-Urdu